راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے حکام بالا سے کہتا ہوں لوگوں کو الیکشن لڑنے دو، معاشی لحاظ سے ملک بیٹھ رہا ہے، اقتصادی، معاشی، سیاسی طور پر ملک کو زندہ رہنے دو،چوروں کو لانے سے ملک ڈوب رہاہے،ریٹر ننگ افسر کافیصلہ چیلنج کرونگا۔
لال حویلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ٹی وی سے علم ہوا کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ، ابھی تک آر او نے میری نا اہلی کی کاپی نہیں دی،ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک کرانے والا شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے ،کرپٹ شخص کو پاکستان لانے کیلئے قانون کا جنازہ نکالا گیا،قسم اٹھاتاہوں میں نے مری کا ریسٹ ہاوس دیکھا ہی نہیں،آر او کا فیصلہ ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، میں اصلی اور نسلی ہوں ، آخر تک کھڑا رہوں گا،سچائی کی خاطر زندہ رہوں گا،بتانا چاہتا ہوں چوری کیلئے عقل چاہیے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا40 دن کا چلہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا، قلم دوات حلقہ 56 اور57 میں اتحادیوں کی سپورٹ سے جیتے گی۔
حکام بالا سے کہتا ہوںملک کو زندہ رہنے دو،شیخ رشید
















