لاہور (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے5گھنٹوں میں پے در پے 5ہسپتالوں کے دورے کئے،سروسز ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،میو،لیڈی ولنگڈن اورپنجاب ڈینٹل ہسپتال میںتعمیرنو ، اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی پہلے سروسز ہسپتال پہنچے،31جنوری تک سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 2شفٹوں میں کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہر شفٹ میں 500، 500لیبر فورس لگائی جائے،صوبائی وزرا روزانہ رات وزٹ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں گے،وزیر اعلیٰ نے پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اورکہا ٹائلز کی حفاظت کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،محسن نقوی مختلف فلورز پر گئے، بیسمنٹ کا معائنہ ،ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔
سروسز ہسپتال کے دورے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی و دیگر فلورزپر جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کاتفصیلی جائزہ لیا،31دسمبر تک پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کے گراونڈ فلورکھولنے ،15جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ،بائیو گیس کے کام کو فوری ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
بعدازاںمیو ہسپتال پہنچے اور ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا،اپ گریڈیشن پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا،محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کو 7جنوری تک کھولنے اور تمام کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،ایمرجنسی بلاک میں جاری فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا،میو ہسپتال کے چلڈرن بلاک بھی گئے،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاتعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، میو ہسپتال کے لان کو فی الفور درست کیا جائے۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا،ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ نے پرانی عمارت کو جلدمسمار کرنے کا حکم دیا۔
سروسز،پی آئی سی،میو،لیڈی ولنگڈن کے بعد پنجاب ڈینٹل ہسپتال گئے ،ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال اپ گریڈیشن 15جنوری تک مکمل ،ڈینٹل سرجری کے آلات کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹرلائزیشن روم بنانے، ایم ڈی واسا کوڈینٹل ہسپتال میں نکاسی آب کا بہترین انتظام اور پرانا واٹرٹینک مسمار کرکے نیا بنانے کے احکامات دئیے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















