تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ارکان یا تو ہتھیار ڈال دیں یا موت قبول کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ حماس کے ارکان یا تو ہتھیار ڈال دیں یا موت قبول کریں،انہوں نے کہاکہ حماس کو ختم کرنے کے بعد میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کروں گا کہ غزہ کو دوبارہ کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔
حماس ہتھیار ڈال دے یا موت قبول کرے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
















