غزہ،تل ابیب،برسلز،(مشرق نیوز)اسرائیل کی ایک بار پھر الشفا ہسپتال پر بمباری ،متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے ،سرجیکل وارڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین ہسپتال کا بھی محاصرہ کرلیا اور ایمبولینسوں کو کیمپ جانے سے روک دیا،صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 19453 ہوگئی ۔
ادھر حماس کی جانب سے جوابی وار جاری ہیں ، حماس کے حملوں میں اسرائیل کی متعدد ملٹری املاک کو نقصان پہنچا ،عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی ، ویڈیو میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کئی اسرائیلی ٹینکوں ،گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایا گیا۔
دریں اثنا اسرائیل نے غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ،اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا اسرائیلی صدر نے جنگ بندی کا اشارہ غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا،اسرائیلی صدر نے کہا یرغمالیوں کی رہائی کےلئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔
ادھر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ میں اسرائیل کی بلا امتیاز بمباری کی وجہ سے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل بلا امتیاز کارروائیوں میں کمی نہیں کر رہا ۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















