ٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج میوہسپتال کا مثالی اقدام ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز COAVSکے زیراہتمام ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بچوں میں نابینا پن کی بیماری ROP کی تشخیص اور علاج کا آغاز کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد ہو۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈوارڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف افتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر معین اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے بچوں میں نابینا پن کی بیماری ROP کی تشخیص کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر معین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال نے بچوں میں نابینا پن کی بیماری ROP کی جلد تشخیص اور علاج کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کیا ہے۔ ROP قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں نابینا پن کا ایک بڑا سبب ہے، خاص طور پر جن بچوں کا حمل کا دورانیہ 32 ہفتے سے کم ہو، وزن دو کلو سے کم ہو، یا آکسیجن لگنے کی ضرورت ہو۔اس بیماری سے بچاﺅ کیلئے بچے کو پیدائش کے بعد چار ہفتوں کے اندر ماہر امراض چشم سے معائنہ کروانا ضروری ہے۔ پروفیسر کلیئر گلبرٹ، پروفیسر آف انٹرنیشنل آئی ہیلتھ لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن، یونیورسٹی آف لندن نے ملکی رجسٹریشن برائے ROP نابینا بچے اور کامیاب ROP پروگرام کیلئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔اس اقدام کے فوائدپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کا یہ اقدام صحت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سے دور دراز کے علاقوں کے بچوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آئیگی۔ٹیلی میڈیسن ایک امید افزا ٹیکنالوجی ہے جو صحت کی دیکھ بھال کو سب کیلئے قابل رسائی بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ میو ہسپتال کا یہ اقدام ایک مثالی اقدام ہے جس کی دوسرے ہسپتالوں کو بھی پیروی کرنی چاہیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بچوں میں نابینا پن کی بیماری ROP کی تشخیص اور علاج کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ ایک انقلابی قدم ہے جو دور دراز کے علاقوں کے بچوں کیلئے زندگی بدل سکتا ہے۔پروفیسر ہارون حامد نے بتایا کہ کس طرح ROP اندھاپن کو محدود کرنے میں ایک ماہر اطفال ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے صوبائی سطح پر ROP سے متعلق دو دہائیوں سے ہونے والے اقدامات، مشکلات اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہوئے جدید لائحہ عمل کو سراہا اور جدید طریقوں کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈاکٹر قرةالعین یونیسف پاکستان میو ہسپتال کے اس اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ یہ ایک امید افزا اقدام ہے جو بچوں میں نابینا پن کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔