ایک پارٹی جلسہ کرے تو کریک ڈاون شروع ،دفعہ144لگ جاتی ہے،پشاور ہائیکورٹ

پشاور (بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںایک پارٹی جلسہ کرے تو کریک ڈاون شروع ،دفعہ144لگ جاتی ہے۔

عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کےخلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم اعتیق شاہ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈائریکٹر جنرل لا الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا ایک پارٹی جلسہ کرے تو اس کے خلاف کریک ڈاون شروع ہوتا ہے، کیا اس پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے؟ باقی سیاسی جماعتوں کےخلاف نہ 3 ایم پی او ہے نہ کوئی پابندی،،جسٹس ایس ایم اعتیق شاہ نے کہا اگر عدالت مداخلت نہیں کرتی تو ان کو اجازت نہیں ملتی، 5 سال میں آپ کو ایک الیکشن کرانا ہوتا ہے باقی اور کچھ نہیں کرنا ہوتا، آپ کو ڈسٹرکٹ افسر نے رپورٹ نہیں کی کہ ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا الیکشن کا شیڈول کب جاری ہو گا؟۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا اگلے ہفتے میں شیڈول جاری کریں گے، جسٹس ایس یم اعتیق شاہ نے کہا آپ کہہ رہے ہیں ہمیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا انٹرا پارٹی الیکشن کےلئے ہم نے سکیورٹی فراہم کی،درخواست گزار جماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا انٹرا پارٹی الیکشن میں کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، ہمارے رہنماو¿ں کو گرفتار کرنے کےلئے پولیس آئی تھی،جسٹس اعجاز انور نے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دیتے ہیںبعد ازاں عدالت نے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔