آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب ہوجائیگا:آئی ایم ایف
اسلام آباد (بیورورپورٹ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے 30 جون 2024 تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائےگا،آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قرض میں 118کھرب روپے تک اضافہ متوقع ہے جس وجہ سے رواں مالی سال کےلئے مالیاتی خسارہ 82 کھرب روپے سے زیادہ بڑھ جائے گا جو جی ڈی پی کے 7.8 فیصد کے برابر ہے،علاوہ ازیں آئی ایم ایف پاکستان کی کم قرض ادائیگی کی کوششوں پر تیار نہیں ہوا ہے،ملکی اور بیرونی قرضوں پر ادائیگی 86.27 کھرب رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ اگلے مالی سال کےلئے قرض ادائیگی مزید بڑھ کر 96 کھرب تک جاسکتی ہے۔



















