یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے: ہسپانوی وزیراعظم

میڈرڈ (مشرق نیوز) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو کہا، یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشلسٹ وزیراعظم نے ہسپانوی پبلک ٹیلی ویژن ٹی وی ای کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، یہ واضح ہے کہ ہمیں اس بحران کے خاتمے کلئے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے اور اس حل کیلئے میری رائے میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ یورپ کے مفاد میں ہے کہ وہ اخلاقی یقین سے اس مسئلے کو حل کرے کیونکہ جو کچھ ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں اور ایک خطے کو مستحکم کرنے کیلئے ایک جغرافیائی سیاسی مقصد کیلئے بھی۔ اس ماہ جب سانچیز نے نئی مدت کیلئے حلف اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے یورپ اور اسپین میں کام کرنا ان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہو گی۔اگر یورپی یونین کے 27رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے تو سانچیز نے کہا ہے کہ میڈرڈ یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتا۔مٹھی بھر چھوٹے یورپی بالخصوص مشرقی یورپی ممالک جیسے ہنگری، پولینڈ اور رومانیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے جنہوں نے یورپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے ایسا کیا تھا۔لیکن اب تک بلاک کے کسی بڑے رکن نے یہ اقدام نہیں کیا ہے جو اسپین کو ایک سرخیل بنا دے گا۔ سپین کی پارلیمنٹ نے 2014 میں ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا جس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم ووٹ غیر پابند تھا اور کوئی مزید اقدام نہیں ہوا۔سانچیز نے بتایاکہ صورتحال بدل گئی ہے اور مزید کہا کہ عرب ممالک نے یورپی یونین کی پوزیشن کو نہیں سمجھا۔