کوئٹہ(بیورورپورٹ)سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی طاقتیں موجود ہیں،بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر خوبی ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، افسوس اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کو نظر نہیں آتا دل بلوچستان ہے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاپیپلزپارٹی کو نظر آتا بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی دھرتی کے نیچے بہت بڑا غم ،دکھ پھیلا ہے، بلوچستان والوں کو اپنی دھرتی کا مالک بنانا ہے، پاکستان ایکسپورٹ ملک تب بنتا ہے جب بلوچستان کے پاس پانی آتا ہے، بلوچستان کو پانی دیں گے۔
آصف زرداری نے کہاملکی مسائل کے حل کیلئے فارمولے ہیں،بیٹے نے پہلا نوجوان وزیر خارجہ بن کر پرچم اونچا کیا،لوگ بلاول بھٹو کواپنی شناخت سے جانتے ہیں، ہر موسم میں بلاول بھٹو کی سپورٹ، تربیت کرنی، آنے والا لیڈر بنانا ہے،پاکستانی قوم کا کوئی بھی فرد کمزور نہیں ، مجھے عوام ،پیپلزپارٹی کے جیالوں پر ناز ہے، پاکستان اور آنے والے مستقبل کےلئے خواب دیکھے ہیں،پیپلز پارٹی پاکستان کوعظیم ملک بنائے گی ،بلاول کم عمر ترین وزیر اعظم بنیں گے۔
دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کوئٹہ میں کامیاب جلسے پر پوری قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں، ایوب سٹیڈیم میں تاریخی جلسے نے ثابت کر دیا بلوچستان کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔
مزید برآں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی ،نصیب مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاوالدین کاکڑ و دیگر بھی پی پی میں شامل ہو گئے،سابق صدر نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی طاقتیں موجود ہیں،زرداری
















