لاہور (مقصود خالد) شیخ زید ہسپتال لاہور کے چیئرمین اینڈ ڈین ڈاکٹر اکبر حسین ملازمین کے مسیحا بن گئے۔ ڈاکٹر اکبر حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر 129 ملازمین جو کہ عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے تھے، انکے گزشتہ روز ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پرشیخ زیدہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیرامیڈیکل سٹاف نے چیئرمین ڈاکٹراکبرحسین کو 129ڈیلی ویجز ملازمین کوریگولرکرنے کانوٹیفکیشن جاری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کا عرصہ دراز سے دیرینہ مطالبہ ڈاکٹر اکبر نے پورا کردکھایا۔ ڈاکٹر اکبر نے ہمیشہ نے عوام دوست کا کردار ادا کیا۔ چیئرمین ڈاکٹراکبرحسین کا کہنا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کی بہتری اور بہبود کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج میں جو بھی اپنے ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف اور فیکلٹی ممبران کی دعاوں کی وجہ سے ہوں۔
شیخ زید ہسپتال، چیئرمین ڈاکٹر اکبر حسین مسیحا بن گئے ،129 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کردیا

















