لاہور(کرائم رپورٹر) ترکیہ کے قونصل جنرل مسٹر درمس بستوگ (Mr. Durmus Bastug) نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، ترکی کے قونصل جنرل مسٹر درمس بستوگ (Mr. Durmus Bastug) نے پنجاب پولیس اور ترکش پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر کنٹرول، جدید پولیسنگ میں ترکش پولیس کے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے اور ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ استنبول طرز کے ٹرکش ٹرینڈ شاندار فرسٹ ریسپانڈ یونٹ ہیں ۔
دریں اثناامریکہ ، کینیڈا ، بھارت و دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر کےساتھ سکھ یاتریوں کو سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کروایا، منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا، سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتاپور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی، سکھ یاتریوں نے اپنے مذہبی مقامات کے بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پنجاب اور سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا۔
وفد میں شامل سکھ یاتریوں نے کہا پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے،سکھ یاتریوں نے پاکستان بالخصوص لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیف سٹی نے جو مان سمان دیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
سکھ وفد میں شامل شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں موجود گردواروں کی دیکھ بھال کےلئے پنجاب حکومت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دےدیا،سب انسپکٹر اعجاز احمد شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ، شہید کے اہلخانہ کو تمام سہولیات سے آراستہ فیصل آباد کے علاقے امین ٹاو¿ن میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔
شہید ایک اور جوان کی فیملی کو گھر الاٹ،ترکش پولیس کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں،آئی جی


















