اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ ،اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے مستحکم حکومت بنانے کےلئے سیاسی جدوجہد کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیاگیا کیا فیصلہ ہو جائے گا؟ شہباز شریف نے کہا دعا ہے اچھا ہو،سوال کیا گیابادی النظر میں لگ رہا ہے لولی لنگڑی حکومت ملے گی،شہباز شریف نے کہامستحکم حکومت بنانے کےلئے سیاسی جدوجہد کریں گے۔
دوسری جانب صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاپالیسی تلخیاں کم کرنا ہے،بلاول کو ان کی زبان میں جواب نہیں دیں گے،جنوبی پنجاب سے (ن) لیگ 40 سے 46 سیٹیں حاصل کرے گی، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی پنجاب سے ٹاسک کو پورا کریں گے،رانا ثنا نے کہا انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اکثریت سے حکومت بنائیں گے، ن لیگ دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا،سازش کے تحت ڈی ٹریک کیا گیا، مہنگائی ،ڈالر نہیں رک رہا، ملک کو دوبارہ ترقی کے ٹریک پرلائیں گے۔
صدر ن لیگ پنجاب نے کہایقین ہے عوام (ن) لیگ پر اعتماد کریں گے، ملک کو پھر بحرانوں سے نکالیں گے، پالیسی ہے تلخیوں کو بڑھانے کی بجائے کم کریں، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو پھرسب کو ساتھ لیکر چلنا ہے،رانا ثنا نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے اگر پنجاب میں الیکشن لڑنا ہے تو ہمارے خلاف ہی بیانیہ بنانا پڑے گا، بلاول تعریفیں کرکے تو ووٹ نہیں لے سکتے، بلاول بھائیوں کی طرح ہیں، سیاست میں گندگی، اوئے، توئے کلچر کا سامنا کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں میر جعفر ،میر صادق کے لقب دئیے جا رہے تھے۔
بلاول بھٹو کو ان کی زبان میں جواب نہیں دینگے،ن لیگ
















