لاہور( اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور انتخابی مہم کی سر گرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت نے کہا ق لیگ شروع دن سے حامی ہے ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہیے ،روایت کو پروان چڑھانے کےلئے اپنا کردار بھی ادا کیا ،معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے ،سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سربراہ ق لیگ نے کہاعام انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو بر قرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کرینگے، سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا بلکہ ملک کےلئے ڈلیور کرنا ہوگا ۔
سیاسی حیثیت بر قرار رکھتے ہوئے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے‘ شجاعت
















