اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی ،انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،گرفتار کیے گئے دہشتگرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دہشتگرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا،نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا،بعد ازاں گرفتار دہشت گرد کو خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دیاگیا۔
اسلام آباد ائیر پورٹ سے50لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد گرفتار
















