الشفا ہسپتال سے نومولود بچوں کو محفوظ ہسپتال لے جانے کی اسرائیلی پیشکش

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کے شعبہ اطفال کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نومولود بچوں کو ہسپتال سے نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔ الشفا غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے پاس بھی اپنی معمولات کو جاری رکھنے کے لیے ایندھن ختم ہونے کی اطلاعات آچکی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کا بد ترین محاصرہ کر کے ہسپتالوں کے لیے ایندھن لانے کو معطل کر رکھا ہے۔اس وجہ سے وہ ہسپتال جو اسرائیلی فوج کی مسلسل اور ٹارگٹڈ بمباری سے بچ گئے تھے وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔الشفا ہسپتال بھی اسے درجے کو پہنچ گیا ہے۔الشفا ہسپتال کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ ' اتوار کے روز اسرائیلی فوج پیڈریاٹرک ڈیپارٹمنٹ سے نکال کر ایک نسبتا محفوظ ہسپتال میں منتقل کر نے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ بات فوجی ترجمان ڈینئیل ہگاری نے ایک ٹی وی بریفنگ میں کہی۔طبی عملے کا کہنا تھا کہقبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی ہلاکت اس وقت ہو گئی تھی جب ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کو بجلی کی ترسیل رک گئی تھی۔ طبی عملے اور انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اب ایسے ہی مزید 37 نومولود بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ہسپتال میں ایک متعلقہ سرجن محمد عبید نے اس امر کی تصدیق کی ، مزید یہ بھی بتایا کہ وینٹی لیٹر پر پڑا ایک بڑا مریض بھی اسی وجہ سے چل بسا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ سرجن نے کہاکہ سماجی خدمت سے وابستہ تنظیم داکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز،کے ذریعے انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس ایسے 600 مریض ہیں جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ لیکن ہمیں اس بارے میں کسی کو گارنٹی دینا ہو گی کہ وہ مریضوں کو پوری حفاظت اور ضروری لوازمات کے ساتھ نکال سکتے ہیں۔