راولپنڈی،لاہور( بیورورپورٹ،خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے بےنظیر بھٹو اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا،مریضوں کےلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اورایمرجنسی بلاک کے استقبالیہ پر موجود لوگوں سے طبی سہولتوں پر استفسار کیا،شہریوں نے ہسپتالوں کے دورے کرنے کے اقدام کو سراہااوروزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیوٹی ڈاکٹرز سے ملاقات کی ،مسائل پوچھے،ایمرجنسی بلاک کے برآمدے میں رکھی الماریوں کو فوری طور پر مناسب جگہ شفٹ کرنے کا حکم دیا،تفصیلی دورے کے دوران ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا، بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر گئے، تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز ،بیسمنٹ میں ڈرینج کا مناسب انتظام کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا ویٹنگ ایریا کو مزید کشادہ ،ہسپتال کے آلات و مشینری کےلئے موثر حفاظتی اقدامات اوراپ گریڈیشن کے کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیاجائے ،ہسپتالوں میں عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اہم اجلاس کے دوران فلاح عامہ کے ترجیحی 43منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کےلئے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایات دیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















