کراچی (بیورورپورٹ)ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مرتضیٰ وہاب نے میدان مار لیا۔
سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا،26 یونین کونسلز کی نشستوں پر 116 امیدوار آمنے سامنے تھے۔
ضلع جنوبی یو سی 13 صدر ٹاو¿ن کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 3967 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے نورالسلام ایک ہزار 566 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع ملیر گڈاپ ٹاون یو سی 7 میں سلمان عبداللہ مراد نے 10 ہزار ووٹ لیکر کامیابی سمیٹ لی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مرتضیٰ وہاب نے میدان مار لیا
















