سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کے بیٹے انتقال کرگئے

نیویارک(خواجہ فاروق)پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے گوجرانوالہ وسیاسی شخصیت نیئر مرتضیٰ لون کے جواں سالہ بیٹے شہزاد خرم لون انتقال کرگئے۔

شہزاد خرم لون سیروتفریح کیلئے اپنے بھائی کے پاس نارتھ کیرولینا امریکہ آئے،لندن اور کینیڈا بھی جانا تھا،نیویارک میں قیام کے دوران ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا،مرحوم کی عمر40برس تھی،سوگواروں میں3بچے چھوڑے،ایک بیٹی کی شادی امریکہ میں حماد رضوان بٹ کےساتھ انجام پائی۔

میت تدفین کیلئے پاکستان روانہ کی جائے گی اور تدفین آبائی علاقے میں ہوگی،پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سابق ایم پی اے گوجرانوالہ نیئر مرتضیٰ لون سے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔