دوسرے مردوں سے تعلقات کا انکشاف، دیپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دوسرے مردوں سے تعلقات کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر انکی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ”کافی ود کرن“کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور انکے شوہر رنور سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔ دوران شو دیپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ بےشک! وہ دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ انہیں رنویر سنگھ کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ انکے دل میں تھے۔دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔تاہم، اس ٹرولنگ کے دوران دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کردی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو ایک ڈائیلاگ پر لیپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ڈائیلاگ میں انہیں خود کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انکے شوہر رنویر سنگھ نے قہقہے لگائے۔بالی ووڈ اداکارہ کی اس ویڈیو پر بھی صارفین تنقید کرنے سے باز نہ آئے، صارفین نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون نے یہ ویڈیو اسلئے پوسٹ کی ہے تاکہ رنویر سنگھ تبصرہ کرسکیں اور پھر وہ د±نیا کو یہ دکھا سکیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا ہے۔