اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو سنائے گئے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائیگی تاہم وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت تفصیلی فیصلے کا انتظار کریگی۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزارت قانون دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فیصلے کا جائزہ لے گی، اس معاملے پر وزار ت قانون کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کابینہ کریگی۔ پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی ہے، اور قرار دیا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے حوالے سے گرفتار 103 افراد کا ٹرائل عمومی یا خصوصی قوانین کے تحت قائم کردہ فوجداری عدالتوں میں کیا جائے۔
سپریم کورٹ، حکومت کا فوجی عدالتوں کے فیصلے پر اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
















