مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف من مانی اور تعزیری اقدامات نافذ کردئیے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھ ایسا بدتر سلوک کیا جارہا جس کی مثال 1967 کے بعد سے کبھی اسرائیلوں میں نہیں دیکھی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدورہ فارس نے بیانات میں کہا کہ قیدیوں سے بدتر سلوک اسرائیلی فوج کی کمان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کیا جارہا۔ انہوں نے حماس حملے کے بعد قیدیوں کو درپیش سنگین صورتحال سے خبردار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے پہلے دن سے ہی اسرائیلی جیلوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے قیدیوں کو ان کے کمروں اور سیلوں میں بند کر دیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کیساتھ بدتر سلوک ہورہا ہے: فلسطینی اتھارٹی
















