طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔

نگران وزیراعظم نے طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کےلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا،پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم توقیر شاہ نے طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔