اسلام آباد (بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کےخلاف احتجاج کرنے پر تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات پر سماعت ہوئی، وکیل علی بخاری اے ٹی سی میں پیش ہوئے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
جج کی رخصت،قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
















