لاہور( اپنے رپورٹر سے،کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے چارٹر آف اکانومی کےساتھ چارٹر آف پاکستان بھی ہونا چاہیے،نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، قرض پر چلنے والی معیشت و عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا ہے ،میثاق معیشت کو تعبیر ، اداروں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔
ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے خصوصی سیشن چارٹر آف اکانومی سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہاکاروبار کرنے کی آسانی پیدا ،چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کریں گے، نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے، قائد کی معاشی اصلاحات سے ہمسایہ ملکوں نے فائدہ اٹھایا، 2018سے2022کی تباہی نے ملکی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں ، 16ماہ کی مختصر ترین مخلوط حکومت میں شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،کوئی بھی حکومت آئے،پالیسز تبدیل نہیں ہونی چاہئیںاگر ساز گار پالیسز نہیں بنیں گی تو سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا24فیصد تک شرح سود پر کون سرمایہ کاری کرے گا،سرمایہ کاری کےلئے ضروری ہے 2،3سال کےلئے آنکھیں بند کر لیں کسی سے نہ پوچھیں پیسہ کہاں سے آیا ہے،تمام ترقی پذیر ممالک میں ایسے ہی ہوتا ہے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















