لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے نوازشریف ملک کو پھر معاشی تباہی کے گڑھے سے نکالیں گے۔
صدر ن لیگ شہبازشریف سے پارٹی رہنماو¿ں نے ملاقات کی، 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ ،استقبال کے انتظامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے، ملک کو پھر معاشی تباہی کے گڑھے سے نکالیں گے،نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، ثابت کریں گے سب ٹھیک ہوسکتا ہے، 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی ڈسپلن کو مزید سخت کر دیا گیا،پارٹی ذرائع کے مطابق تمام رہنماﺅں کو پارٹی میٹنگز میں ہر قسم کی تنقید و اختلاف رائے کی مکمل آزادی ہو گی، پارٹی رہنما اجلاس کے اندر اٹھائے گئے اختلافی نکات کو باہر کسی بھی پلیٹ فارم پر بیان نہیں کریں گے۔
ن لیگی قیادت نے فیصلہ کیا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کی کسی بھی پالیسی پر تنقید ناقابل قبول تصور ہو گی، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے رہنماﺅں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والے پارٹی رہنما کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا، جواب موصول ہونے پر انکوائری کمیٹی بنا کر مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
















