واشنگٹن(بیورورپورٹ)اسرائیل کی حمایت نہ کرنے پر امریکی چینل نے 3 مسلمان اینکرز معطل کردئیے۔
عرب نیوز کے مطابق 2ذرائع نے تصدیق کی مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کوحماس کے حملے پر خاموشی اختیار کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ،سیما فور نے انکشاف کیا بائیں بازوں کی طرف جھکاو رکھنے والے نیوز نیٹ ورک نے مہدی حسن شو کا طے شدہ پروگرام نشر نہیں کیا، اینکر محی الدین کو جوائے ریڈ شو کے پروگرام میں بلانے کا منصوبہ بھی ترک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آنیوالے ویک اینڈ شوز کیلئے علی ویلشی کی جگہ کسی دوسرے اینکر کو لیا جارہا ہے۔نیٹ ورک سے قریبی تعلق رکھنے والے ذرائع نے کہا چینل کا رویہ بالکل اسی طرح کا ہے جیسا نائن الیون کے بعد تھا، یعنی ’آپ یا تو ہمارے ساتھ ہیں یا خلاف ۔
اسرائیل کی حمایت نہ کرنے پر3 امریکی مسلمان اینکرز معطل
















