کراچی (بیورورپورٹ)دوران پرواز مسافر کو مرگی کادورہ،بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی، پاکستانی فضائی حدود میں سفر کے دوران مسافر کو مرگی کادورہ پڑ گیا،پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی۔
سی اے اے کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ اور علاج کیا،طبی امداد دی، مسافر کو ٹریولنگ کیلئے فٹ قرار دئیے جانے پر طیارہ کراچی سے امرتسر کیلئے ٹیک آف کر گیا، ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارہ 2 گھنٹے سے زائد کراچی ائیرپورٹ پر رکا رہا۔
مسافر کو مرگی کادورہ،بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ



















