اے اللہ مسجد اقصیٰ، فلسطینیوں کی حفاظت فرما، مسجد الحرام میں رقت آمیز دعا

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) اے اللہ مسجد اقصیٰ، فلسطینیوں کی حفاظت فرما، مسجد الحرام میں رقت آمیز دعا کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نماز جمعہ سے قبل امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے اسرائیلی بمباری کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرائی، عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کےلئے کرائی گئی دعا نے لاکھوں زائرین کو رُلا دیا، خانہ کعبہ کا صحن آمین سے گونج اٹھا۔ شیخ اسامہ خیاط نے دعا کرائی، اے اللہ مسجد اقصیٰ، فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما، اے اللہ تو فلسطینیوں کا حامی، مددگار، محافظ اور وکیل بن جا اور انکا بھی جو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں، اے اللہ ہم پناہ مانگتے ہیں وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہوجائیں۔ مسجد الحرام کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی فلسطین کے حق میں دعا کرائی گئی جبکہ دنیا بھر میں بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص اسرائیل کی ناکامی و حماس کی فتح کی دعا کرائی گئی۔