الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف اہل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف اب اہل ہیں،قائد ن لیگ وطن واپس لوٹیں گے تو نیب کیسز کو میرٹ پر دیکھا جائے گا۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہاپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی طاقت کو تسلیم کیا ،سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ دیا ،بطور بار نمائندہ اور پارلیمنٹ کاحصہ ہونے کے ناطے خالی آسامیوں پر ججز کی تعیناتی کامطالبہ کرتے ہیں۔