سائفر کیس بالکل جھوٹا ،مقدمہ بنتا ہی نہیں،اعتزاز احسن

لاہور(کورٹ رپورٹر)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے،سائفر کیس بالکل جھوٹا ہے،مقدمہ بنتا ہی نہیں ، عمران خان کو سائفر لہرانے کی بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاآئین کے تحت وزیراعظم حلف اٹھاتا ہے آنےوالی معلومات خفیہ رکھوں گااگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہاحکومت نے سائفر پر امریکہ سے باقاعدہ احتجاج کیا اگر احتجاج کیا تو مطلب واشنگٹن سے دھمکی ملی ،کہا گیا سپر پاور وزیراعظم کو اتار رہی ہے۔