قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی

مقبوضہ بیت المقدس (مشر ق نیوز) حماس کی ذیلی عسکری تنظیم قسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو وہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کر دیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ بغیر کسی وارننگ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انجام افسوس ناک ہوگا، اس کے نتیجے میں زیر حراست افراد میں سے ایک کو قتل کیا جائے گا اور ہم اس قتل کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے لیکن ہم صہیونی دشمن اور انکی قیادت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔