راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاژوب میں آپریشن،5دہشتگرد جہنم واصل،میجر اور حوالدار وطن پر قربان ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کا بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرتے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے تھا، شہید میجر علی رضا دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کی قیادت کر رہے تھے،38 سالہ شہید حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے تھا،آئی ایس پی آر نے مزید کہاسکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروض ہیں،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ژوب میں آپریشن،5دہشتگرد جہنم واصل،میجر اور حوالدار وطن پر قربان


















