بیت المقدس : ( ) حماس اور اسرائیل میں نئی جنگ چھڑ گئی ، حماس کے نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر بمباری کی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کمانڈر الضیف ابو خالد کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا آپریشن طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر 5 ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں ۔
سربراہ الضیف نے کہا زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کرلیا اب بس بہت ہوچکا ، غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی بلا احتساب اشتعال انگیزی کا وقت ختم ہو گیا۔
مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ شروع،حماس کااسرائیل پر بڑا حملہ،متعدد صہیونی فوجی جہنم واصل
















