لاہور(ہیلتھ رپورٹر)میوہسپتال لاہورکی جانب سے ڈی جی پی آر آفس میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا گیا، اس موقع پر میو ہسپتال کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے 150 سے زائد افسران وملازمین کا طبی معائنہ کیااور ادویات فراہم کیں۔
ڈاکٹروں نے ڈی جی پی آر کے ملازمین کو ایک صحت مندزندگی گزارنے کیلئے ڈائٹ پلان بھی بنا کر دیا،ڈی جی پی آر کی انتظامیہ اور ملازمین کی جانب سے سی ای او میو ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد اور ڈاکٹرزکیلئے اظہارتشکرکیاگیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے خصوصی میڈیکل کیمپ کے انعقادپر سی ای او میوہسپتال پروفیسرڈاکٹرہارون حامد اور ڈاکٹرزکی ٹیم کوشاباش دی ہے۔
ڈی جی پی آر آفس میں فری میڈیکل کیمپ، ملازمین کا معائنہ

















