عادل راجہ،بھارتی شہری کی سکیورٹی معاملات پرگفتگو وائرل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)یوٹیوبر عادل راجہ اوربھارتی شہری کی سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔

مبینہ آڈیو میں یوٹیوبر عادل راجہ اور روہت شرما نامی بھارتی شہری پاکستان کے سکیورٹی معاملات پرگفتگو کررہے ہیں،مبینہ آڈیو میں بھارتی شہری روہت شرما نے کہا شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا بولا ہے، کنفرم نہیں ہو رہا،یوٹیوبر عادل راجہ نے کہا نیشنل سکیورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس، ائیراور نیول چیف نہیں مان رہے۔

روہت شرما نے کہا کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کرسکتی ہے مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔

یوٹیوبر جواب دیتا ہے دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں ٹیک اوور کرنا ہے، سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں ٹیک اوور کر لیں گے اور آرمی چیف کا پلان بھی ہے کسی طرح ٹیک اوور کر لیں۔