”بچوں کو مارنا بند کرو“اسرائیلی و فلسطینی خواتین کا مشترکہ امن مارچ

غزہ(مشرق نیوز)اسرائیلی و فلسطینی خواتین نے مشترکہ امن مارچ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے 2مقامات القدس اور بحیرہ مردار میں سینکڑوںاسرائیلی و فلسطینی خواتین نے امن ریلی نکالی، شرکا نے امن کی علامت کے طور پر سفید چھتریاں اٹھا رکھی تھیں، مظاہرے میں شامل خواتین بچوں کو مارنا بند کرو اور امن چاہتے ہیں کے نعرے بھی لگا رہے تھے، بینرز پر لکھا تھا جنگ کےلئے بچے پیدا نہیں کیے۔

مغربی کنارے میں پہلی بار منظر دیکھنے کو ملا اسرائیلی و فلسطینی خواتین نے مشترکہ طور پر کوئی مظاہرہ کیا ہو،خواتین نے کہادونوں طرف کی ماوں اور بہنوں کا ایک سا دکھ ہے۔