لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے نوجوانوں کومذموم مقاصد کےلئے استعمال کیاگیا، تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ گئے، نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی ،خوشحالی ،امن وسکون بھی نکل گیا، اب مینار پاکستان پر ملکر پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے۔
ن لیگ اقلیتی ونگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاسب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے،نواز شریف نے قوم سے ہر وعدہ پورا کیا اب معاشی طور پر خود انحصار پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کریں گے،کوئی اقلیت کوئی اکثریت نہیں، سب پاکستانی ہیں، قومی سطح پر اقلیتوں کی آواز کو طاقتور اور توانا بناکر پاکستان کو مضبوط کریں گے، قومی فیصلہ سازی میں اقلیتوں کے کردار و آواز کو بڑھانا ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہانواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہا ہے، 21اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دن واپس آرہے ہیں، 21اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آرہی ہے، 21اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، قائد نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا ویژن دیں گے، آئین کے مطابق غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا دیں گے، جیسے ایک آزاد پاکستان بنا تھا اب قرض، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے آزاد پاکستان بنائیں گے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















