کرپشن کیس،مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور(کورٹ رپورٹر)ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میںاحتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی،نیب نے رپورٹ میں بتایا ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہو چکا ،اشتہاری قرار دیا جائے، عدالت نے مونس الٰہی کااشتہار شائع کرنے کا حکم دےدیا۔