واشنگٹن(خواجہ فاروق )امریکہ نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قراردےدیا،امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا امریکہ خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے،خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے،پہلی ترمیم کے تحت امریکہ میں لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہاوزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے،علاوہ ازیںامریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائٹ ہاوس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔
امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا عمران خان کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے،جان کربی نے کہادنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں،پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔
خالصتان اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ ،سکھ قتل کی تحقیقات آگے بڑھنی چاہئیں،امریکہ
















