لاہور (خبر نگار)نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا،محسن نقوی نے بزنس وویمنز،سمال اینڈ میڈیم انٹرپیرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے ڈسپلے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور پراجیکٹ کی سائٹ پربیلچے کےساتھ مٹی کھدائی کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بزنس وویمنز،سمال اینڈ میڈیم انٹرپیرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے ڈسپلے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو سرکاری ہسپتال لینے اور خود ہی چلانے کی پیشکش کردی۔
محسن نقوی نے لاہور کے بعد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاراولپنڈی میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا اجلاس منفرد اعزاز ہے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے صوبائی وزرا،افسر ملکر ڈلیور کر رہے ہیں،ٹیم ایک ہو تو ہی رزلٹ مثبت آتا ہے،جتنا بھی وقت ہے، پوری کوشش کرکے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا مختلف بورڈز میں میرٹ پر بزنس کیمونٹی کو آگے لا رہے ہیں،کاروباری شخصیات کو دیگر بورڈز میں بھی شامل کیا جائے گا،راولپنڈی میں سی بی ڈی آنے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گے، کوشش ہے ایک ماہ کے اندر سی بی ڈی راولپنڈی میں کام شروع کر دے،آپ کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے، بزنس کیمونٹی آگے آئے اور ہسپتالوں میں بہتری کےلئے تعاون کرے،دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خوشاب میں ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی پولیو ورکر کےلئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت زخمی پولیو ورکر شہناز عبدالحمید کو 20 لاکھ روپے مالی امداد دے گی، شہناز عبدالحمید جناح ہسپتال لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















