جی سی یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال کےخلاف سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام طلباءکو صحت مند طرز زندگی اور آگاہی فراہم کرنے کےلئے ”منشیات کےخلاف جنگ میں تبدیلی لانا“کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں اینٹی نارکوٹکس فورس ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب کے فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چودھر ی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیداصغر زیدی بھی موجود تھے،سیمینار میںسوسائٹی کے طلباءکی جانب سے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کیمپس میں منشیات کے استعمال کے خاتمے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کےلئے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چودھر ی نے طلباءکو منشیات کےخلاف حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیابعد ازاں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی قیادت میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔