واشنگٹن(خواجہ فاروق) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہیں،سابق صدر الیکشن میں اپنی فتح کےلئے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں، چاہے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔
صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی جماعت کے اراکین اسمبلی کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا ریپبلکن جماعت ملکی سالمیت اور جمہوریت کےلئے خطرہ بنتی جارہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے دلدادہ ہیں جو آزادی اظہار رائے اور قانون کی بالادستی کےلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ نااہلی پرپوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
ریپبلکن اراکین انتہا پسند، ٹرمپ ملک تباہ کرنے پر تلے ہیں،جوبائیڈن
















