عراق : شادی کی تقریب میں آتشزدگی ، 113 سے زائد افراد جاں بحق

بغداد: ( ) عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113 سے زائد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے ۔

عراقی شہر الحمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان سے لگی ، کنسرٹ ہال میں الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم کے لیے حفاظتی تقاضوں کا بھی فقدان ہے ۔