غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر) آنکھوں کی بیماری کے علاج کےلئے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا آنکھوں کی بیماری کے علاج کےلئے غیر معیاری انجکشن لگائے جا رہے ہیں ،14 افراد آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے،استدعا ہے عدالت غیر معیاری انجکشن کا استعمال روکنے اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا حکم دے۔