نوازشریف کے استقبال کاٹاسک مریم ،رانا ثنا کے سپرد

لاہور(اپنے نمائندے سے )نوازشریف کے استقبال کاٹاسک مریم ،رانا ثنا کے سپرد کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر استقبال کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سینئر نائب صدر ن لیگ کارکنوں کو موبلائز کریں گی،نواز شریف نے لندن سمیت بیرون ملک تمام پارٹی رہنماوں کو ایک ہفتے میں ملک واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔


ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نے وطن واپسی کے انتظامات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پارٹی موبلائزیشن رپورٹ طلب کرلی ۔

رانا ثنانے پنجاب بھر کے عہدیداروں کولاہور طلب کرلیا ،500 سے زائد سینئر رہنماوں کا اجلاس ہوگا، نواز شریف ویڈیو لنک خطاب کریں گے،ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز ،سینیٹرز و مخصوص نشستوں کی خواتین کو ٹاسک دیا جائےگا۔