اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کےلئے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاسیل سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پر اجلاس ہوا،وزیراعظم کو پی آئی اے کی نجکاری و دیگر معاملات سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاصارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کےلئے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے،انوار الحق کاکڑ نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملاقات کی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم نے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















