مسجد الحرام میں معذور افراد کی آسانی کیلئے سروس فراہم

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجدال حرام میں معذوری سے دوچار زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کی خاطر غیرمعمولی اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معذور افراد کے مسجد حرام میں نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادت کی ادائی کیلئے انہیں خدمت فراہم کی گئی ہے۔سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اورنماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ معذور افراد کیلئے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے ان جگہوں پر وقفے وقفے سے جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے جبکہ معذور نمازیوں کی آسانی کیلئے ان تک مشروبات اور زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔