بائیڈن کی نیویارک میں نیتن یاہو سے ملاقات، نئی الجھن پیدا

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر نئی الجھن میں پڑ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر ان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا اور واشنگٹن میں وائٹ ہاس میں ان سے ملنے کی درخواست کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی سرکاری ایئر لائز ایل ال نے اپنا طیارہ اڑانے سے انکار کردیا۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب تل ابیب میں شائع ہونے والے ایک رائے عامہ کے سروے میں پہلی مرتبہ کہا گیا کہ لیکود پارٹی اس صورت میں بہتر انتخابی فوائد حاصل کر سکتی ہے جب وہ نیتن یاہو کو ہٹا کر کسی اور رہنما کا انتخاب کر لے گی۔نیتن یاہو کی راہ میں رکاوٹیں ان کی حکومت کی جانب سے عدلیہ کو مسخر کرنے کے منصوبے کی بنا پر کھڑی ہوئی ہیں۔حکومت کی عدلیہ اصلاحات منصوبے کے سامنے آنے کے بعد سے اسرائیل میں مسائل، تنازعات اور اندرونی خلفشار بڑھتا جارہا ہے۔ نیتن یاھو کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے اور مخالفین کو ان کی حکومت ختم کرنے کی حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔