اسلام آباد (بیورورپورٹ)معیشت بحالی مشن، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں ،کاروباری افراد کیلئے آسان ویز ا سکیم متعارف کرادی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے بعدگفتگو کرتے ہوئے خصوصی ویزا سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے نئی ویزا رجیم پالیسی پرانتہائی اہم فیصلے لیے گئے۔
کاروباری افراد و کاروبار سے منسلک بیرون ملک مقیم لوگ اگر پاکستان آنا چاہیں تو ممالک یا بین الاقوامی کاروباری اداروں کی جانب سے جاری ایک دستاویز پر آسانی سے پاکستان کے تمام مشنز ویزا کا اجرا کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاتمام چیمبرز و کاروباری افراد پاکستان سے باہر کسی فرد کو ایسی دستاویز جاری کریں گے جس کی بنیاد پر فرد کو ویزا کے اجرا میں آسانیاں ہوں گی،افراد کےساتھ ساتھ درمیانے و بڑے کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی آسان ویزا رجیم کی سہولیات میسر ہوں گی، پاکستان کاروبار اور معیشت کے نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، نگراں وفاقی کابینہ کے اراکین، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی،وزارت خارجہ، داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ و آبی وسائل کی جانب سے ملک میں کاروبارو سرمایہ کاری ماحول کو بہتر بنانے پربریفنگ دی گئی۔
متعلقہ وزارتوں نے بڑے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ٹائم لائنز اور حل کا احاطہ کرتے ہوئے جامع منصوبے پیش کیے،کمیٹی نے متفقہ طور پراعادہ کیا تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے، سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
وزیر اعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی وہ کم عرصے میں عوام کی بہبودو معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور وسط مدتی و طویل المیعاد پالیسیاں بنائیں،اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی اقتصادی بحالی کے بڑے منصوبے کیلئے حکومت کی جاری کوششوں کیلئے پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اجلاس میں دوسرے ممالک کےساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی،متحرک سفارتکاری کے باعث خطے سمیت پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات بہت مضبوط ہورہے ہیں،چین ،امریکہ ،سعودی عرب،مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک کیساتھ تعلقات بہترہورہے ہیں،خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے جو معاشی ترقی کےلئے اہم ہوگی، قوم کو جلد جلد خوشخبری ملے گی۔
جلیل عباس جیلانی نے کہاافریقہ ابھر کر سامنے آرہا ہے، موجودہ حکومت نے لک افریقہ کی پالیسی متعارف کرائی،جلیل عباس جیلانی نے کہا پالیسی کے تحت افریقی ممالک سے روابط مزید بڑھائے جائیں گے، یورپی ملکوں کےساتھ تعلقات بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں، یورپی یونین کےساتھ تجارت کو مزید فروغ دیا جارہا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں
نگران وزیر خارجہ نے کہاچند برسوں میں تمام ممالک کیساتھ تجارت میں بڑھاواآیا،سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے مثبت رسپانس آرہا ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھی، ون ونڈوآپریشن کے ذریعے عالمی سرمایہ کارباآسانی کاروبارسیٹ اپ کرسکتے ہیں۔
جیل عباس جیلانی نے کہاوزیراعظم نے نئی ویزا پالیسی کا بھی اعلان کردیا،عالمی سرمایہ کاروں ،کاروباری افراد کو طویل مدتی ویزے دیئے جائیں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بڑا اقدام ہے،سرمایہ کاروں کو آسانی میسرآئے گی۔
نگران وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمرسیف نے کہا ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،پاکستان میں سٹار لنک لانچ ہورہا ہے، پاکستان دنیا میں سمارٹ فون کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے، نئے سسٹم سے پاکستان کے دیگرعلاقوں کو نیٹ کی آسانی سے دستیابی ہوگی۔
ڈاکٹرعمرسیف نے کہا فری لانسرز کی سہولت کےلئے بھی مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی، معیشت کو کیش لیس بنائیں گے، آئی ٹی انڈسٹری کے کیلئے اقدامات سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا، آئی ٹی شعبے کی بہتری کےلئے 2 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
نگران وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا پاکستان بھرمیں 5 لاکھ لوگوں کوفری لانسنگ کی سہولت فراہم کرینگے، خصوصی اقدامات سے نوجوان گلوبل اکانومی کا حصہ بن سکیں گے، پاکستان کے فری لانسرز آسانی سے کام کریں تو اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آسکتا ہے،ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے غیرملکی ذخائر آئیں گے،راست کے نام سے اوورسیز کےلئے پلیٹ فارم بنایا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا بھارت 10 ارب ڈالر کے فون ایکسپورٹ کرتا ہے، سمارٹ فون کی درآمد سے امپورٹ بل بڑھ رہا ہے،ملک میں سمارٹ فون کی تیاری شروع ہے، 5 کروڑ فون بنائے جاچکے۔
نگران وزیر قانون و ماحولیات عرفان اسلم نے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو ہر سال مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں پانی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا رہا ہے، پانی کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی مرتب کررہے ہیں، کاربن ٹریڈنگ کیلئے مارکیٹ متعارف کرائیں گے، پاکستان کلائمیٹ چینج فنڈ لانے کیلئے بھی غور کیا جارہا ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مختلف مشکلات کا سامنا ہے، کاشتکار کو پانی کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی، بڑھتی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل کاشت زمین و پانی کی ضرورت ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ویزا پالیسی کو وزارت داخلہ نے کاروباردوست بنادیا، سرمایہ کاروں کو ویزا کی فراہمی میں آسانی پیدا کردی،سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر ویزا کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،سرفراز بگٹی نے کہا بیرونی سرمایہ کاروں و سٹاف کو فوری ویزے دیں گے، ویزا پالیسی کو مکمل بزنس فرینڈ بنا دیا ،ویزا پالیسی سب سے اہم ہے ،پاکستانی بزنس کمیونٹی بھی درخواست کرتی ہے تو ویزا دیں گے۔
وزیر د اخلہ نے کہاسمگلنگ کےخلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ،معیشت کو بہت نقصان پہنچا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی سمگلنگ ہو رہی تھی، آنےوالے دنوں میں بھرپور کامیابیاں نظر آئیں گی،معاملے پرنگران حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے،وفاقی، صوبائی حکومتیں ملکر سمگلنگ کے خاتمے کےلئے کام کر رہی ہیں،غیر قانونی امیگرنٹس پر پالیسی مرتب کرلی، وزیر داخلہ نے کہا ملکی آبادی کا 78 فیصد ریکارڈ نادرا کے پاس موجود ہے، نادرابہترین انداز میں اپنا کام انجام دے رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہاغیر قانونی طور پر مقیم افراد کےخلاف بھی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، لوگوں کو اپنے ممالک واپس بھیجیں گے،دہشتگردی بڑا چیلنج نہیں ،پہلے بھی مقابلہ کرکے جنگ جیتی،دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بندوق اور تشدد کے زور پر کسی کو ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان میں امن و استحکام، بین المسالک ہم آہنگی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے: مقررین
وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات
این ایچ اے میں خود احتسابی ضروری، منصوبوں میں 20سال کی تاخیر تشویشناک ہے:وزیر مواصلات
پائیدار ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بلیو اکانومی کےلئے ناگزیر ہے:جنید انوار
سرکاری ملازمین عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، نارووال کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل بناﺅنگا:احسن اقبال
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
















