لاہور( ہیلتھ رپورٹر،خبر نگار)میو ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔
پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروںکا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا،تعمیر وبحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طو رپر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیاجائے گا،اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایمرجنسی بلاک کی لفٹ کو بھی فنکشنل کیاجائےگا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دےدیا،محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے فلور ،دوسرے فلور،تیسرے فلور ، چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا،ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن میں اعلیٰ معیار و جدید سہولتوں کی فراہمی کےلئے ضروری ہدایات دیں،وزیراعلیٰ نے کہانئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہےے، ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کو جتنی جلد ممکن ہوسکا مکمل کریںگے ،اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زےر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب اےگری کلچر ،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا،محسن نقوی نے پنجاب اےگری کلچر ،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کےلئے بھرتی کا عمل شروع کرنے اور عمارت کو مکمل مشےنری و آلات کے ساتھ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں پنجاب اےگری کلچر ،فوڈ اےنڈ ڈرگ اتھارٹی کے ملازمےن کےلئے سروس رولز اور ہےومن رےسورس کمےٹےاں تشکےل دےنے کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید برآں نیوی ڈے پر اپنے پیغام میںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا 8 ستمبر یوم بحریہ قومی تاریخ کا عظیم الشان و یادگار دن ہے،دن 1965کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد میں منایا جاتا ہے،بری ، فضائی کی طرح بحری جوان بھی دشمن کےخلاف جوانمردی سے لڑے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی،سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر و جوان فخر ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
میو ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

















